عمران خان

عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کی طرف سے خواجہ حارث اور بیرسٹرگوہر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست کو غیر مؤثر قرار دے دیا۔ دوسری جانب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری فائل گم ہونے پر آئی جی اسلام آباد اور ٹرائل کورٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ عدالت نے کہا کہ حاضری فائل گمشدگی سے متعلق 10 دنوں میں رپورٹ پیش کریں۔ خیال رہےکہ سیشن عدالت نے 18 مارچ کو عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس آمد پر وارنٹ منسوخ کردیے تھے اور عدالت نے معاملہ ریمانڈ بیک کرکے سیشن جج کو بھجوا دیا تھا تاہم سیشن جج نے وارنٹ برقرار رکھے تو عمران خان نے اسلام آباد ہا ئیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اپوزیشن کو ساتھ چلنے کی ایک بار پھر دعوت

اسلام آباد (پاک صحافت) ایوان بالا میں آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس کے خطاب پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے