مصطفی کمال

مصطفی کمال کی وزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) مصطفی کمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفی کمال نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ ملک کو مستحکم کرنے اور بحران سے نکالنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان پاک سرمین پارٹی کے مطابق چیئرمین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی میں امن کو قائم کرنے کے لیے را کے نیٹ ورک کو توڑا ہے، کراچی میں اتنی صلاحیت ہے کہ پورے پاکستان کی معیشت کو سنبھال کر درست ٹریک پر گامزن کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے