شیری رحمان

عمران خان کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں بلکہ ذاتی مفاد ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شیری رحمان نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اِنہوں نے بس تقسیم، گالم گلوچ، الزام تراشی اور کنٹینر کی سیاست کرنی ہے، لوگ اب ان کی طرز سیاست سے تنگ آچکے ہیں، ان کی سیاست کا محور ملک اور عوام نہیں عمران خان کا ذاتی مفاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ ملک میں ابھی بھی 2 کروڑ سیلاب زدگان کو امداد کی ضرورت ہے، لیکن پی ٹی آئی سیلاب متاثرین کو پیغام دے رہی ہے کہ عمران خان کی سیاست اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اب عمران خان کی طرز سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے ٹوئٹر بیان میں مزید کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ان کو سیلاب زدگان اور بڑھتی ہوئی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہیں، ‏تمام منصوبوں میں ناکامی پر ’پاکستان تحریک احتجاج‘ پھر مظاہرے کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو شارٹ مارچ، استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کی دھمکی میں ناکامی ہوئی، اب ان کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، پاکستان تحریک احتجاج ملک چلا سکی نہ ان میں پارلیمانی اپوزیشن کا کردار ادا کرنےکی صلاحیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے