پاک فوج خدمات

حکومت سندھ کا فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ، وزارت داخلہ کو خط ارسال

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا ہے،  اس حوالے سے حکومت سندھ نے وزارت داخلہ کو بھی ایک خط ارسال کر دیا ہے۔ جس میں پاک فوج کی خدمات لینے سے متعلق درخواست دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد صوبائی حکومت متحرک ہو گئی ہے اور آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی خدمات کے لیے حکومت سندھ نے وزارت داخلہ کو خط کے ذریعے درخواست دے دی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی خدمات سول انتظامیہ کی مدد کے لیے درکار ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ فوجیوں کی تعیناتی اور سازو سامان سے متعلق مشاورت کے بعد آگاہ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ہر حوالے سے  تیار ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر کورونا کی صورتحال بدتر ہوئی تو لاک ڈاؤن کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے