مریم نواز

مسلم لیگ ن  کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز وطن واپس پہنچ گئیں۔ خیال رہے کہ لاہور ایئر پورٹ پر سابق رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) مرزا جاوید نے مریم نواز شریف کا استقبال کیا۔

تٖفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز ذاتی سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے جاتی امراء رائیونڈ روانہ ہوئیں۔ یاد رہے کہ مریم نواز عید الاضحیٰ سے قبل دبئی سے لندن روانہ ہوئی تھیں۔ انہوں نے کچھ دن دبئی میں بھی قیام کیا۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے عید الاضحیٰ اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ لندن میں منائی۔ لندن میں قیام کے دوران مریم نواز نے والد کے ساتھ ملکی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت کی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم سے پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے جنرل سیکرٹری کی ملاقات

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے مشیر شاہی دربار اور جنرل سیکرٹری سعودی پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے