نواز شریف

نوازشریف نجی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اسلام آباد سے نجی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے، مریم نواز نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے وفاقی دارالحکومت میں موجود تھے جہاں انہیں ایون فیلڈ کیس سے بری کر دیا گیا ہے۔

عدالت سے فیصلہ سننے کے بعد نوازشریف لاہور کیلئے روانہ ہوگئے، نجی طیارے نے لاہور ایئرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر لینڈ کیا جہاں مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے والد کا استقبال کیا۔

بعد ازاں نوازشریف لاہور ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ جاتی امرا روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے