پی آئی اے

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے ریموٹ آڈٹ میں پی آئی اے کلیئر قرار

اسلام آباد (پاک صحافت) یورپ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہونے کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ایئر لائن ذرائع کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلیئر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا۔ یورپی ایوی ایشن ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور سی اے اے کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی۔

واضح رہے کہ فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد ہی پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہو سکیں گی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق پی آئی اے پر جون 2020ء سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے