خواجہ آصف

اگر ڈیڑھ سال حکومت مزید رہی تو خدانخوستہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اگر مزید جاری رہی تو اس بات کا خدشہ ہے کہ ملک عنقریب دیوالیہ ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر الیکشن کبھی بھی ہو سکتے ہیں۔ حکومت نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں کہ اپوزیشن الیکشن نہ لڑ سکے، اپوزیشن کو مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔ جبکہ حکومت کی اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے۔

رہنما ن لیگ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا کوئی ایک منصوبہ جو اس نے مکمل کیا ہو، کرپشن اور مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے، متوسط طبقے کا جینا محال ہو چکا ہے۔ اگر ڈیڑھ سال حکومت مزید رہی تو خدانخوستہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ ملکی حالات کا واحد حل بائیس کروڑ عوام کو حق حکمرانی حاصل ہو، وہ حکمران خود چن سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے