ٹی ایل پی کالعدم

ٹی ایل پی کے اثاثے منجمند کرنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے کالعدم قرار دیئے جانے والی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے اثاثے منجمند کرنے کی تیاریان مکمل کر لی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق تحریک لبیک کے مرکزی عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کرنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ٹی ایل پی کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا، ملک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کے بعد جماعت کے تمام اثاثے منجمند کرنے کی تیاری بھی مکمل کر لی ہے۔خیال رہے کہ حکومتی ایکشن کے بعد ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے مرکزی عہدیدار زمینوں کی خرید و فروخت نا ہی بینک اکاؤنٹس استعمال کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے اثاثوں کی تفصیلات کے لیے وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں کو ہدایات دے دی ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی ملک میں لوگوں کواکسا کر انتشار پیدا کرنے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور زخمی کرنے میں ملوث ہے۔ وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیریشن سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے