شرجیل میمن

ملک میں سب سے زیادہ ضروری اور معتبر پارلیمنٹ ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اس ملک میں سب سے زیادہ ضروری اور معتبر پارلیمنٹ ہے، اس سے کوئی سپریم نہیں اور اسے کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آئین کی وہ شق بتا دیں جس میں ہو کہ آپ آپس میں مذاکرات کریں، آپ کیسے کہہ سکتے ہیں فلاں جماعت کے ساتھ بات کریں،یہ قابل قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے لیے غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر راہ ہموار کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔  پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جس طرح اسمبلیوں کو تحلیل کیا گیا وہ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، اسمبلیوں کو توڑنے والوں کو عبرتناک سزا ملنی چاہیے، جنہوں نے آئین کو اغوا کیا انہیں سزا دینا پڑے گی۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے یہ بھی کہاکہ کیا وجہ ہے کہ اس کو ڈھیل دی جا رہی ہے، ہم توقع کر رہے ہیں کہ اس پر سزا کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل حل ہوں، آپ کا جو کام نہیں ہے وہ کام آپ نہ کریں، یہ آپ کا کام نہیں کہ کہیں کہ آپ لوگ مذاکرات کریں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے