شہباز شریف

شہبازشریف کیجانب سے حکومت کو مال کے بجائے اعمال پر توجہ دینے کا مشورہ

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف مال پر توجہ دینے کے بجائے اپنے اعمال پر توجہ دے۔ عام شہری کا پاکستان میں جینا محال ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم آج وزیراعظم عمران خان سے ایک کروڑ نوکریوں کے بارے جواب مانگ رہی ہے، ریاست مدینہ کا ذکر کرنے والے شرم کریں، ملک میں مہنگائی کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے جی ڈی پی گروتھ 5.8 فیصد تھی اور پھر اس ملک پر عمران نیازی مسلط ہوگیا، موجودہ حکومت کے پہلے سال میں جی ڈی پی کی شرح تین فیصد سے بھی کم تھی اور آج تین سالوں میں معیشت کی بربادی سب کے سامنے ہے۔ سپیکر اسد قیصر کو مخاطب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایوان کا تقدس آپ نے مجروح کرایا ہے اور آپ کا یہ جرم تاریخ کبھی نہیں معاف نہیں کرے گی، آپ ہی کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے