اشیاء

سندھ حکومت کا منافع خوروں کیخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں منافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں چیف سیکریٹری سندھ نے کہا ہے کہ رمضان میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے، جن پر جرمانے کی حد 1 لاکھ روپے کی گئی ہے۔ دکان 30 روز کے لیے سیل کرکے تمام اشیاء کی سرکاری نرخوں پر نیلامی کی جائے گی۔

چیف سیکریٹری صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنر کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ بچت بازاروں میں آٹا، گھی، چینی اور دیگر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ 78 لاکھ گھرانوں کو آٹے کی مد میں سبسڈی کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے