سندھ اسمبلی

مسجد اقصیٰ پر حملے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش

کراچی (پاک صحافت) فلسطین میں جاری اسرئیلی مظالم اور مسجد اقصیٰ پر حملے کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کر دی گئی،  ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مسجد اقصیٰ پر حملے کی خلاف قرارداد پیش کی،  اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کی مشاورت سے مذکورہ قرارداد پیش کر رہا ہوں، سندھ اسمبلی میں ‏قرارداد کے ذریعے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد اقصیٰ پر حملے کے خلاف سندھ اسمبلی میں پیش کی جانے والی قرارداد کے متن میں اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ ایوان اسرائیل کی بزدلانہ کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، ایوان بہادر فلسطینیوں کی جرات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے، وفاقی حکومت ‏پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے یو این سے رجوع کرے۔

واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان کی طرف سے منگلا شرما نے قرارداد پڑھی جبکہ پی ٹی آئی کی طرف رابعہ اظفر نظامی نے ایوان میں قرارداد پڑھی۔  اس موقع پر نصرت سحر عباسی نے کہا کہ آج کی قرار داد کی جتنی اہمیت ہے اس کو ہمیں سمجھنا ہوگا، اسمبلی سے ایسی قرار داد پاس ہوں تو ایمان کی تازگی کا احساس ہوتاہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم قانونی طور پر پہن سکتے ہیں۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور گورنر پنجاب پولیس کی یونیفارم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے