مریم اورنگزیب

عمران خان نے توشہ خانہ سےجتنا کمایا اتنا ساری زندگی نہیں کمایا، وزیر اطلاعات و نشریات

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ سے جتنا پیسہ کمایا ہے، ساری زندگی اتنا  نہیں کمایا ہوگا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے 58 تحائف اپنے پاس رکھے، میری مرضی نہیں، یہ وزیراعظم کی کرسی تھی کوئی کاروبارنہیں، عمران خان کومنی ٹریل جمع کرانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تو اتنی انکم ہی نہیں تھی جتنا آپ نے ٹیکس دیا، عمران خان آپ کو رسیدیں تو دینا پڑیں گی، انہوں نے 18کروڑ روپے میں گھڑی فروخت کی، عمران خان نے پہلے 2 ماہ توشہ خانہ سے 8 کروڑ 50 لاکھ روپےکمائے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے جاری بیان میں مزید کہا کہ 20 فیصد پر چیزیں لے کر کروڑوں روپے میں بیچی گئیں، انہوں نے وزیراعظم کی کرسی کو کاروبار بنایا ہوا تھا، میرا تحفہ میری مرضی نہیں چلے گی، ان کے جھوٹ اور منافقت پاکستان کے عوام کے سامنے ہے۔ ڈھٹائی کے ساتھ کہا جا رہا ہے میر اتحفہ میری مرضی، میراتحفہ میری مرضی نہیں، یہ ریاست پاکستان کا تحفہ ہے، تحفہ وزیراعظم کے نام کا تھا جسے بیچا نہیں جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے