مولانا عبدالغفور حیدری

وفاقی اور ماتحت حکومتوں کے رویے سے جمہوری اقدار کو نقصان پہنچ رہا ہے، عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ وفاقی اور ماتحت حکومتوں کے رویے سے جمہوری اقدار کو نقصان پہنچ رہا ہے، جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی ، سینیٹ اور  اسمبلی میں ہونے والے واقعات کی تحریک لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم رہنما عبدالغفور حیدری نے بلوچستان اسمبلی پیش آئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کل کا واقعہ سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بکتر بند سے بلوچستان اسمبلی کے گیٹ کو توڑا گیا، اپوزیشن ارکان زخمی ہوئے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش آنے والے گزشتہ روز کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت نےحالات سازگار بنانے کے بجائے خراب کیئے، اپوزیشن کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان پر بکتر بند چڑھا دی گئی۔ عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں گالم گلوچ کے اثرات بلوچستان تک پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے