وزیراعظم شہباز شریف

کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات، پنجاب میں ن لیگ کی کامیابی پر شہبازشریف کا پیغام

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پنجاب میں کامیابی پر کارکنوں کے نام پیغام جاری کر دیا، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اپنے ووٹ کے ذریعے اعتماد کا اظہار کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پنجاب سے ن لیگ کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہی ، اس موقع پر شہبازشریف نے میدان میں آتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔ شہباز شریف نے ٹوئٹر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یقین دلاتے ہیں کہ عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ملک کو ایک نئے جذبے سے تعمیر، ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کریں گے، ان شاءاللہ۔ خیال رہے کہ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ن کے 51امیدوار کامیاب ہوئے ، دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رہے جنہوں نے 32نشستیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے