احسن اقبال

سی پیک منصوبے کو تیز رفتاری کیساتھ آگے بڑھائیں گے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اب ہم سی پیک منصوبے کو تیز رفتاری کیساتھ آگے بڑھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ہزاروں طلبہ چین جا کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں، توقع ہے سی پیک کے اگلے مرحلے میں تیزی سے پیشرفت کر سکیں گے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اپریل 2015 میں دنیا نے پاکستان کو سرمایہ کاری کی نظر سے دیکھنا شروع کیا۔ سی پیک کے تحت 2020 میں ملک میں 9 بڑے صنعتی زون تعمیر ہونا تھے۔ چین کی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ستمبر 2014 میں تمام معاہدوں کا ایم او یو تیار کئے۔ پی ٹی آئی کے دھرنے کے سبب چینی صدر کو پاکستان کا دورہ ملتوی کرنا پڑا، ہم نے سی پیک معاہدوں پر تاخیر سے دستخط کئے۔ سی پیک معاہدوں نے دنیا بھر میں پاکستان کی پروفائل تبدیل کردی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے