مریم نواز

مریم نواز کا شیخ رشید کو منہ توڑ جواب

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے شیخ رشید کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے جعلی اجازت نامے اپنے پاس رکھیں جلد آپ کو ان کی ضرورت پڑنے والی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے منع کیا ہے۔ جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ سے کس نے نام نکالنے کی درخواست کی ہے۔ میں تو درخواست دینا ہی گناہ سمجھتی ہوں۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ آپ مجھے زبردستی باہر بھجوانے کے ڈرامے رچا رہے ہیں تو پھر سن لیں کہ میں کہیں نہیں جارہی اور میں اس جعلی وزیراعظم جس کو میں مانتی نہیں ہوں سے کوئی درخواست کرنا گناہ سمجھتی ہوں۔ اپنی جعلی ای سی ایل اور جعلی اجازت اپنے پاس ہی رکھیں بلکہ محفوظ رکھیں کیونکہ بہت جلد آپ کو خود اس کی ضرورت پڑنے والی ہے اور آپ کے تو جرائم بھی اصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے