سلمان خان

اسلام کے ٹھیکیداروں کی بے شرمی، حج بیت اللہ کرنے کے بجائے سلمان خان کو میوزیک کنسرٹ میں شو کرایا

 ریاض {پاک صحافت} حرمین شرفین کے ٹھیکیداروں نے اسلام کو بدنام کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ہے۔ اسلام کو بدنام کرنے کی ایک کڑی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میوزک کنسرٹ کا کھولا جانا اور اب انتہا یہ ہے کہ ان میوزک کنسرٹ میں باہر سے نام نہاد مسلمان اداکاروں کا بلانا اور ان میوزک کنسرٹ میں انکو شو کرانا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ریاض شہر میں ہونے والے ایک میوزک کنسرٹ میں نام نہاد مسلم بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور ایک ہندو اداکارہ شلپا شیٹی نے پرفارم کیا، اور بتایا جا رہا ہے کہ شو میں 80 ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ اس پرآشوب زمانہ ہر طرف کورونا وائرس نے کہرام مچا رکھا ہے اور عبادتگاہوں کو بند کر دیا گیا لیکن میوزیک کنسرٹ کھلے رہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ریاض سیزن میں بالی وڈ سٹار سلمان خان سمیت کئی اداکاروں نے مشہور گانوں پر ڈانس کیا۔ کیا اسلام ڈانس کرنے کی اجازت دیتا ہے اور وہ بھی ایسے ملک میں جہاں خانہ کعبہ اور مسجد النبوی ہو ۔ ریاض سیزن کے ٹوئٹر ہینڈل پر بالی وڈ سٹارز کی پرفارمنس کی تصاویر شیئر کر کے لکھا گیا کہ ’بلیوارڈ پلس بالی وڈ سٹارز سے جگمگا رہا ہے۔ کاش اس جملہ کی جگہ کوئی اچھا جملہ لکھا گیا ہوتا جس سے کچھ لوگ ہدایت پاتے۔

نام نہاد مسلم بالی وڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا تھا کہ چند مہینوں میں ایک بار پھر زبردست تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔ آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ رہا ہوں اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ سے بہتر کیا ہو سکتا ہے۔ یہ ایسے افراد ہیں جو پیسے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں کاش سلمان نے یہ جملہ ادا کیا ہوتا کہ اس سال میں جح بیت اللہ ادا کروں گا اور خانہ کعبہ میں آکر نماز پڑھوں گا کاش سعودی حکام نے میوزیک کنسرٹ میں شو کرنے کے بجائے جح بیت اللہ کی دعوت دی ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

پرچم

صیہونی حکومت سے امریکیوں کی نفرت میں اضافہ/55% امریکی غزہ کے خلاف جنگ کی مخالفت کرتے ہیں

پاک صحافت گیلپ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے گئے ایک نئے سروے میں بتایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے