فنڈنگ

امریکی شہریوں نے کیا اسرائیل کی فنڈگ روکنے کا مطالبہ

واشنگٹن {پاک صحافت} امریکا میں رائے عامہ کے ایک تازہ جائزے میں بتایا گیا ہے کہ 38 فی صد امریکی اسرائیل کو جنگی مجرم، نسل پرستی کا مرتکب اور اپارتھائیڈ میں ملوث قرار دیتے ہوئے اس کی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 38 اعشاریہ ایک فی صد امریکیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی امداد فلسطینیوں کے خلاف منظم جرائم اور نسل پرستی کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنےوالے ادارے ‘بتسلیم’ کے فراہم کردہ اعدادو شمار میں بھی اسرائیل کو ایک نسل پرست ریاست قرار دیا گیا ہے۔ اس طرح 38 فی صد امریکیوں نے اسرائیل کو دی جانےوالی امداد روکنے کا مطالبہ کیا۔ 28 اعشاریہ 9 فی صد نے دیگر آپشنز کے استعمال پر زور دیا ہے۔

امریکا میں “IRemp” نامی ادارے کی طرف سے کیے گئے سروے میں حصہ لینے والے امریکیوں میں 43 اعشاریہ 4 فی صد شمال مشرقی ریاستوں ، 39 اعشاریہ 1 فی صد مغربی اور وسطی ریاستوں کے شہریوں سے رائے لی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں

امریکی طلبا

امریکی طلباء کا فلسطین کی حمایت میں احتجاج، 6 اہم نکات

پاک صحافت ان دنوں امریکی یونیورسٹیاں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی نسل کشی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے