مرتضی وہاب

ایم کیو ایم نے کراچی کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم وہ جماعت ہے جس نے کراچی جیسے اہم ترین شہر کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ عوام انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا ہم شہر کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں عوام شدید پریشان ہے۔ پیپلزپارٹی عوام کو ایک اچھا ماحول دینا چاہتی ہے جبکہ روٹی، کپڑا اور مکان ہمارا نعرہ ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ تجاوزات آپریشن سے جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کو بلاول بھٹو کے حکم پر متبادل زمین دی جائے گی۔ سندھ حکومت نے ایک بہت متناسب فیصلہ کیاہے، وقت آگیا ہے کہ ہم عمارتیں گرانے نہیں تعمیر کرنے کی بات کریں، ہم ایک کمیشن بنائیں گے جو آزاد ہوگا وہ کمیشن ہمیں مشورہ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے