مریم نواز

اقلیتی فیصلہ تو فیصلہ ہی نہیں ہوتا اسے ماننا کیسا، مریم نواز

راولپنڈی (پا ک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اقلیتی فیصلہ تو فیصلہ ہی نہیں ہوتا اسے ماننا کیسا۔ ان کا کہنا ہے کہ صاف اور شفاف فیصلے ہوں گے تو توہین نہیں ہوگی، ہم بھی آئین کی طرح کہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے روالپنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے متعلق مقدمہ عمران خان اور  پی ڈی ایم کا تھالیکن صرف پی ٹی آئی کو سنا گیا، جو مقبول لوگ ہوتے ہیں انہیں تین چار ججز کی ضرورت نہیں پڑتی، ثاقب نثار، باجوہ،فیض حمید کی ضرورت نہیں ہوتی، ہم پوری طرح تیار ہیں، انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے مزید کہا کہ کچھ ایسے بزدل بھی ہیں عدالتی حکم نامے پر نہیں نکلتے، جب نکلتے ہیں تو کالا ڈبہ منہ پرکھینچ کر نکلتے ہیں، جب عدالت جاتے ہیں تو جنگلہ گاڑی میں کلاشن کوف کے ساتھ جاتے ہیں، انہیں ضمانتیں ملتی ہیں لیکن ایک دوسرے سے گلے لگ کر رو رہے ہیں، اگر جرم نہیں کیا تو تلاشی کیوں نہیں دیتے، ہم نے تو تلاشی دی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے