عظمی بخاری

شرپسندی اور فتنے کی سیاست کرینگے تو انہیں لازمی روکا جائے گا، عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کو خبردار کر دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندی اور فتنے کی سیاست کرینگے تو انہیں لازمی روکا جائے گا۔ عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو بتانا چاہتی ہوں کہ لانگ مارچ کا دوبارہ سوچا تو آگے رانا دوبارہ کھڑا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے ایوان اقبال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اے سی میں بیٹھ کر انقلاب لا رہا ہے جبکہ ایک جانب انہوں نئے انتخابات چاہئیں لیکن دوسری جانب وہ ضمنی انتخابات بھی لڑ رہے ہیں۔ عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان رانا ثناء اللہ کے نام میں شامل ”ر” تک سے ڈر جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی عظمی بخاری نےمزید کہا کہ شہباز گل اور فیاض چوہان شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ ماریں ورنہ ہمیں ان کی ہی زبان میں جواب دینا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  مریم نواز کے بارے میں اپنی زبان کو یہ لوگ کنٹرول میں رکھیں تو ان کے لئے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے