آصف زرداری

پیپلزپارٹی کے منتخب نمائندے عوام کی خدمت میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے نمائندے عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے عوامی نمائندگان کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب منعقد کی گئی۔ آصف علی زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں جیالے امیدواروں کو منتخب کرنے پر عوام سے تشکر کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے جیالے امیدواروں کو شاباش دی اور کہا کہ سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں غیرمعمولی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام صرف پی پی پی پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کی پی پی پی کے لئے حمایت اسی خدمت کا صلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے