مریم اورنگزیب

عمران صاحب کے جھوٹ سن کر مسٹر فراڈئیے والا کردار یاد آجاتا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کے بیانات سن کر مسٹر فراڈئیے والا کردار یاد آجاتا ہے، الزام تراشی اور جھوٹ بولنے کے علاوہ عمران خان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا آپ کو احساس ہوتا تو شہباز شریف کی میثاق معیشت کی مثبت تجویز کو تکبر سے نہ ٹھکراتے۔ چار سال میں 70 سال سے زیادہ 20 ہزار ارب روپے کا قرض لینے والا آج معیشت کا رونا رو رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت پاکستان کی معاشی خودمختاری اور خود انحصاری کے لئے سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب بھکاری آپ تھے جس نے پاکستان کو ملنے والی گھڑیاں تک چند کروڑ کمانے کے لئے فرخت کردیں، عمران صاحب شرم آپ کو آنی چاہئے کہ سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف کا معاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے