محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے طلبہ کی جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد

کراچی (پاک صحافت) محکمہ تعلیم سندھ نے اسکول میں طلبہ پر جسمانی سزا کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اسکول میں طلبہ کے جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی اسکولوں کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ نجی اسکولوں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق سزاؤں کے حوالے سے والدین کی لاتعداد شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز پروفیسر رفیعہ ملاح کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جسمانی سزا پر پابندی کی شرط ہوگی۔ طلبہ کو جسمانی سزا دی گئی تو اسکول کی رجسٹریشن معطل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے