جلیل عباس جیلانی

دنیا میں قیام امن کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، نگراں وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے، دنیا میں قیام امن کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن کا 2 روزہ وزارتی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے تقریب میں شریک تمام مندوبین کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس کے دوران نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کشیدہ علاقوں میں امن سے متعلق اہم کردار ادا کرتا ہے، امن مشن کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امن مشن کا حصہ بننے والے اہلکاروں کی طبی امداد کے لیے بھی اقدامات ہونے چاہئیں، رسمی قیام امن کے بجائے جدید خطوط پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اُن کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ امن مشن کی کامیابی کا انحصار کثیر جہتی اور مربوط عوامل پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے