دہشتگرد گرفتار

محرم الحرام میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 10 دہشتگرد گرفتار

پشاور (پاک صحافت) محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پشاور میں محرم الحرام میں تخریب کاری کا  بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ خیال رہے کہ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مطابق ان دہشت گردوں کو پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم داعش کے یہ کارندے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔ محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے