رضا ربانی

صادق سنجرانی ہمارا نہیں کسی اور کا تحفہ ہے، پی پی رہنما رضا ربانی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی  نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صادق سنجرانی ہمارا نہیں بلکہ کسی اور کا تحفہ ہے۔ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ سیاسی شخصیات کے بجائے اصولوں کو اپنانا ہوگا اور ملک میں مکمل طور پر آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل میں سندھ ادبی میلے کے آخری روز رضا ربانی نے خطاب کیا اور کہا کہ عوام نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں، سینیٹ میں جو کلائمکس دیکھا اس سے زیادہ  ہتک آمیز کچھ نہیں ہوسکتا۔ دوسری جانب  پی پی رہنمارضا ربانی نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست کو انوکھا قرار دیا اور کہا کہ مریم نواز شاید کل گرفتار نہ ہوں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ، لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ پندرہ مارچ کو سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق 2رکنی بنچ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد گرال پر مشتمل ہیں۔ خیال رہے کہ نیب نے لاہورہائی کورٹ سے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی تھی اور کہا تھا کہ مریم نواز لاہور ہائی کورٹ سے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، وہ ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے