ہمایوں سعید

میرے پرستار چاہتے ہیں‌ کہ میں‌ کام کروں اس لئے کام کررہا ہوں، ہمایوں سعید

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ میرے پرستار چاہتے ہیں‌ کہ میں‌ کام کروں اس لئے کام کررہا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک میرے پرستار میرے لئے ٹکٹ خرید کر سینما کا رخ کرتے رہیں گے میں کام کرتا رہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کی تشہیری مہم کے دوران دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ جب تک میرے پرستار میرے لئے ٹکٹ خرید کر سینما کا رخ کرتے رہیں گے میں کام کرتا رہوں گا جس دن انہوں نے میرے لئے ٹکٹ خریدنا چھوڑ دی یا میرے لئے سینما گھر آنا چھوڑ دیا اس دن میں خود پیچھے ہٹ جاؤں گا اور کام نہیں‌ کروں گا۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید نے اپنی فلم لندن نہیں‌ جاؤں گا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم دل سے بنائی ہے اس کی ساری کاسٹ نے بہت محنت کی ہے اور خلیل الرحمان قمر نے بہت خوبصورت انداز میں کہانی لکھی ہے یقینا شائقین کوپسند آئے گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنی کسی فلم کے بارے میں‌بڑے بڑے دعوے نہیں‌ کئے میں تو بہت نروس ہوتا ہے کہ پتہ نہیں‌ فلم لوگوں کو پسند آئیگی یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے