قمر زمان کائرہ

عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گی اگر مگر والی کوئی بات نہیں، قمر زمان کائرہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ  کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گی اگر مگر والی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد تحریک کامیابی کے بعد جو بھی حکومت بنے وہ اس حکومت کے الیکشن قوانین ختم کر کے تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے قانون سازی کرے۔

تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ مخالفین کا احتساب کرنے، لوٹی دولت واپس لانے کا دعویٰ کرنے والے کسی سے بھی پیسہ نہیں نکلوا سکے۔ قمر زمان کائرہ  نے کہ بھی کہا کہ متنازعہ الیکشن کے نتیجہ میں تشکیل پانے والی حکومت مکمل طور پر نااہلی و نالائق ہے، عمران خان جھوٹی انا کی بدولت ابتک کوئی وعدہ پورا نہیں کر پائے۔

واضح  رہے کہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فیل ہو چکی ہے بڑھکیں نہیں کام دکھائی دینا چاہیئے، بلاول بھٹو کے عوامی لانگ مارچ کے مقابلے میں شاہ محمود قریشی کی مارچی ہے۔ تیل بجلی کی قیمتوں میں کمی لانگ مارچ ک ہی ثمر ہیں، دہشت گردی کی وباء ملک میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے