مریم نواز

ن لیگ کے کام نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ کے کام نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے ن لیگ کے 19 ویں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی شکر گزار ہوں جنہوں نے پارٹی کو منظم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ سیاست میں آؤں گی، 2011 میں سوشل میڈیا سے آغاز ہوا، اس وقت سے اب تک جتنی محنت کرسکی وہ کی، پھر اس کے بعد پاناما آیا اور سازش شروع ہوگئی، آپ کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی تو پھر میدان میں نکل آئی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر 21 اکتوبر کو لوگوں کا جذبہ دیکھا، ن لیگ کے کام نکال دیں تو پاکستان میں کھنڈرات کے سوا کچھ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے