آرمی چیف

متحدہ عرب امارات کا آرمی چیف کیلئے ’ آرڈر آف یونین‘ کا اعزاز

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارا ت کے دوسرے اعلیٰ ترین اعزاز’ آرڈر آف یونین‘ سے نوازا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں آرڈر آف دی یونین میڈل سے نوازا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق ابو ظہبی کے شاہی محل قصر البحر میں اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں آرمی چیف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات ہوئی اور شیخ محمد بن زید النہیان نے آرمی چیف کوآرڈر آف یونین عطا کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے