عطا تارڑ

غیرملکی فنڈنگ کا کیس کوئی معمولی معاملہ نہیں، عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ کا کیس کوئی معمولی معاملہ نہیں ہےغیرملکیوں کا پی ٹی آئی کو فنڈنگ کرنا ایک سوالیہ نشان ہےکسی سیاسی جماعت کو بغیر مقصد کوئی کیوں فنڈنگ کرے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس سے متعلق قانونی تقاضوں پر کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کی شہباز گل سے متعلق پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھی ماضی میں ہم پر بے بنیاد کیسز بنائے گئے جو عین جھوٹ پر مبنی تھے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ ایک قیدی کی وجہ سے جیل افسران کے تبادلے کیے گئےعمران خان نے شہباز گل کے ملک دشمن بیانیے کی تردید نہیں کی القادر ٹرسٹ پی ٹی آئی کی بلیک منی کو وائٹ کرنے کا ذریعہ تھا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ آنیوالے چند دنوں میں ملکی حالات میں مزید بہتری آئے گی، ہم عمران خان کے آئی ایم ایف کے کیے مہنگے معاہدوں کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے