خواجہ سعد رفیق

متحدہ اپوزیشن مل کر منی بجٹ کو ناکام بنائی گی، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومت کی جانب سے آئندہ اجلاس میں منی بجٹ پیش کرنے سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ سنا ہے  کہ حکومت آئندہ اجلاس میں منی بجٹ پیش کرنے جارہی ہے، تاہم متحدہ اپوزیشن مل کر منی بجٹ کو ناکام بنائی گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے منی بجٹ سے متعلق کہا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس 13 دسمبرکوطلب کیا گیا ہے جس میں منی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں کی گئی ہیں، متحدہ پارلیمانی اپوزیشن ان شاء اللہ  اسے مسترد کریگی۔

واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ اگر چند سرکاری اراکین ضمیر کی آوازپر عوام دشمن منی بجٹ کی مخالفت کردیں تو مہنگائی کی ذمہ دارنحوست سرکارسے قوم کی جان چھوٹ جائے گی۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ حق کا ساتھ دیکر جیو۔۔۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے