عام انتخابات کا آزادانہ و پُرامن انعقاد قومی ذمے داری ہے، محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کا آزادانہ اور پُرامن انعقاد یقینی بنانا قومی ذمے داری ہے۔ خیال رہے کہ یہ بات نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپنی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتِ حال پر منعقدہ اجلاس میں کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق محسن نقوی نے عام انتخابات کا پُرامن انعقاد یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔ اجلاس میں فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی کے سیف سٹی پراجیکٹس پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران قربان لائنز میں پولیس اہل کاروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس اپارٹمنٹس کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے