فاطمہ جناح

مادر ملت کا 129 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا

کراچی (پاک صحافت) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا آج 129 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے، اس مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا 129 واں یوم پیدائش عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، جبکہ ان کے مزار پر قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظمؒ کی چھوٹی بہن اور مادر ملت متحرمہ فاطمہ جناحؒ کے یوم پیدائش کے حوالے سے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فاتحہ خواں قاری محمد شمس الدین نے مادر ملت کی قبر پر خصوصی دعا کروائی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی، دعا کے اجتماع میں مزار قائد کے ملازمین کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد، پاک بحریہ اور سندھ رینجرز کے جوان بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے