مفتاح اسماعیل

ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، جلد روپے سے پریشر ختم ہوجائے گا۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جس کے لئے بڑی محنت کی اور سیاسی طور پر نقصان اٹھانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم درآمدات پر پابندیاں مرحلہ وار ختم کریں گے، جولائی میں درآمدات کم ہیں، اس کی ادائیگیاں بھی کم ہوں گی، رواں ماہ 5 ملین ڈالر کی درآمدات ہوئیں، جون میں 3.8 بلین کی پٹرولیم مصنوعات خریدیں، درآمدات میں کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے نقصان پر پٹرول پر سبسڈی دی، انہوں نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، یوٹرن لے کر اپنے لوگوں کو ایمنسٹی دی بعد میں کہتے ہیں تھوڑی سی منی لانڈرنگ کی تو کیا ہوا، پی ٹی آئی حکومت نے بجٹ خسارے کو بڑھایا، 50 لاکھ گھروں کا دعویٰ کرنیوالے نے 500 گھر نہیں بنائے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کے سستے ٹرمینل لگائے، عمران خان حکومت نے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری نہیں کی، بتایا جائے عمران خان نے کیا معاشی اصلاحات کیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے