احسن اقبال

عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان دشمن لابی سے ممنوعہ فنڈنگ حاصل کی ہے، الیکشن کمیشن کو جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ سنانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ڈیم کے نام پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ فراڈ کیا، عمران خان نے پیسے خفیہ اکاؤنٹس میں رکھ کر استعمال کیے، عمران خان نے انقلاب لانے کے نام پر اربوں روپے ہتھیا لیے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی ٹمپرنگ کی، عمران خان معیشت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم عمران خان کا بوجھ اٹھانے جا رہے ہیں کیونکہ یہ لوگ ہمارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو بچانے کی کوشش کی جس میں کامیاب ہوئے، مہنگائی کے جن کو عمران خان نے بوتل سے نکالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے