میسنجر

فیس بک میسنجر میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) میٹا کی مقبول چیٹ ایپ میسنجر میں ایک دلچسپ فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ اگر آپ دوستوں سے چیٹ کے لیے میسنجر استعمال کرتے ہیں تو اب میسجز کا جواب ایموجی کے ذریعے دے سکتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے میسنجر ایپ میں مختلف ایموجی ری ایکشنز سجیسٹ کیے جائیں گے جن کو صارف پیغامات کا جواب دینے کے لیے استعمال کرسکے گا۔ ویسے تو میسنجر میں ایموجی ری ایکشن کا آپشن پہلے سے موجود ہے مگر اب اسے مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔ اب محض ایک بٹن دبا کر وہ کسی میسج پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں گے اور انہیں ایموجیز تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ کمپنی کے مطابق صارفین اپنی پسند کے ایموجیز کو سیٹ کر سکتے ہیں۔ کمپنی نے بتایا کہ اس فیچر سے صارفین کے لیے چیٹ کا تجربہ زیادہ پرلطف ہوگا اور وہ کسی میسج پر فوری ریپلائی کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے