جاوید لطیف

نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کر باہر نہیں رہ سکتا، جاوید اقبال

جاوید لطیف  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایم این اے جاوید اقبال نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف پاکستانی قوم کو اس بھنور میں پھنسے دیکھ کر باہر نہیں رہ سکتا۔ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف پھر آ رہے ہیں، اور اسی سال واپس آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہنواز شریف اس قوم کی قیادت کرنے خود آ رہا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ نواز شریف کو چوتھی مرتبہ وزیرِ اعظم منتخب ہونے دیں گے، یہ منت کر کے نواز شریف کو لے کر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما نے قومی احتساب بیورو (نیب) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ نیب کی میرے ساتھ محبت کیوں بار بار جاگ اٹھتی ہے، مجھے یہ بھی پتہ ہے کہ میں غدار کیوں بنا ہوں۔1997ء میں ایم پی اے بنا، 2008ء سے اب تک ایم این اے ہوں، میں 2000ء میں بھی نیب کو بھگت چکا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے