پرویز رشید

لیگی رہنما پرویز رشید سینیٹ الیکشن کے لیے نا اہل قرار

لاہور (پاک صحافت) الیکشن ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد پرویز رشید کی اپیل پر فیصلہ سنایا جس کے بعد سینیٹ الیکشن کے لیے پرویز رشید کو نا اہل قرار دے دیا گیا اس خبر کو سنتے ہی سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ایک بڑا دھچکا لگ گیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما پرویز رشید پر پنجاب ہاؤس کے واجبات پر ان کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے تھے اور کہا گیا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں حصہ لینا ہے تو واجبات کی ادائیگی لازمی کرنا ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے انکشاف کیا تھا کہ پرویز رشید 96 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں اور ان کے اثاثے صرف 23 لاکھ روپے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  انہوں نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ادھار لینا شروع کردیا ہے، جب کہ پرویز رشید کے واجبات کےلیے 8 پارٹی رہنماؤں نے 96 لاکھ کا بندوبست کیا ۔تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا اقدام الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ میں ضمیر فروشوں کو شکست دیں گے: شبلی فراز

پرویز رشید نے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔ پرویز رشید نے ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ریٹرنگ آفیسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ 95 لاکھ کی رقم جمع کروانے کے لیے تیار ہیں مگر رقم جمع نہیں کی گئی۔ انہوں نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہاؤس سے رقم کا مطالبہ کیا گیا لیکن بینک کی معلومات نہیں دی گئیں۔ پرویز رشید نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ آفیسر کو فریق بنایا تھا۔ پرویز رشید نے استدعا کی تھی کہ الیکشن ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے پنجاب ہاؤس کے ذمہ دار افسر کو کل ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس بھیجا گیا تھا۔ تاہم اب الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر پرویز رشید کی اپیل مسترد کر دی اور سینیٹ الیکشن کے لیے پرویز رشید کو نا اہل قرار دے دیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا کہ خطے میں تمام ممالک کو ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے