نواز شریف

لیگی رہنماوں کی نوازشریف کو وفاقی حکومت ن لینے کی تجویز

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے نواز شریف کو وفاقی حکومت نہ لینے کی تجویز دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں قائد ن لیگ نواز شریف کی زیرصدارت اہم پارٹی اجلاس ہوا۔ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ اجلاس کے شرکاء نے نواز شریف کو تجویز دی کہ وفاقی حکومت ہمیں نہیں لینی چاہیے۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ نواز شریف نے کہا کہ حکومت کے لیے کسی کی غیر اصولی بات نہیں ماننا چاہیے۔ اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کچھ شرکاء نے رائے دی کہ ملک معاشی بحران کا شکار ہے، بچانے کی ضرورت ہے۔

شرکاء نے نواز شریف سے کہا کہ پنجاب میں آسانی سے حکومت بنا سکتے ہیں، صرف پنجاب پر فوکس کرنا چاہئے۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کمیٹیوں کے گزشتہ اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ کمیٹی نے اتفاق کیا کہ جلد سے جلد حکومت سازی کے عمل کو مکمل کیا جائے، پیپلزپارٹی حکومت سازی کے حوالے سے باقاعدہ معاہدہ چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے