مریم نواز

ہمارے لئے اقتدار نہیں، ملک اور عوام کی خدمت اہم ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے اقتدار نہیں، ملک اور عوام کی خدمت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائز مسلم لیگ ن مریم نواز نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے آزاد ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے جذبے اور قومی سوچ کی قدر کرتے ہیں، آپ نے تعمیر پاکستان کے قافلے میں شمولیت اختیار کی، آپ کی حمایت پاکستان اور عوام کو مشکلات سے نکالنے میں بڑی مددگار ہوگی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کو انتشار سے بچانے اور متحد کرنے والی قوت کا نام ہے۔ نواز شریف آج بھی پاکستان جبکہ مخالفین اپنی ذات کی بات کر رہے ہیں، پاکستان کو انتشار نہیں، استحکام چاہئے، انتشار پھیلانے والے آج بھی انتشار ہی پھیلا رہے ہیں کیونکہ ان کا ایجنڈا ہی انتشار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا، ان کی خدمت کا حق ادا کریں گے، ان شاءاللہ، پنجاب کو ترقی کی مثال بنائیں گے، پاکستان کو بچانے کے لئے ایک لاکھ بار بھی سیاسی مفاد قربان کرنا پڑا تو کریں گے، وطن پر جان بھی قربان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے