نواز شریف

مخالفین جب دھرنے کررہے تھے تب ہم دہشت گردی ختم کررہے تھے، نواز شریف

فیصل آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ نہ کسی کو پچاس لاکھ مکان ملے، نہ ایک کروڑ نوکریاں، پھر کہتے ہیں نوجوان ہمارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین جب دھرنے کررہے تھے تب ہم دہشت گردی ختم کررہے تھے، آگے پیچھے میٹرو بس، اورنج لائن بن رہی تھی، ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو مجمع میں موجود کوئی بے روزگارنہیں ہوتا۔ اس موقع پر نواز شریف نے شہباز شریف کو اگلے پانچ سال میں فیصل آباد سے بے روزگاری ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ممی ڈیڈی والے نہیں، اصل یوتھ نواز شریف کے ساتھ ہے، یوتھ مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ میرے پاس ان جذبات اور خلوص کیلئے شکریہ کے الفاظ نہیں، بس یہی کہوں گا زندہ باد فیصل آباد، شہباز شریف نے آپ کو میٹرو بس پر ٹرخا دیا ہے، یہاں میٹرو بس نہیں اورنج لائن بھی ہونا چاہیے، سارا مجمع فیصل آباد میں اورنج لائن دیکھنا چاہتا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ یہاں ہر بندے کے پاس روزگار ہونا چاہیے، 50 لاکھ والا روزگار نہیں، کسی کو نوکری نہیں ملی، کہتے تھے ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، کسی کو نوکری ملی؟ شہباز شریف صاحب یہاں 5 سال بعد کوئی بیروزگار نظر نہیں آنا چاہیے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ فیصل آباد کے دائیں اور بائیں جانب موٹر وے ہیں، آپ کو کتنی موٹر ویز چاہئیں، آپ نہیں بھی بتاؤ گے تب بھی میں نےموٹر ویز بنانی ہیں، ہم جو بات کرتے ہیں وہ پورا کرنا جانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے