سراج الحق

غزہ میں ایک کربلا برپا ہے، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ یورپ میں ہوئے مظاہروں نے حکومتوں کو مؤقف بدلنے پر مجبور کیا ہے، غزہ میں ایک کربلا برپا ہے، چھوٹی سی بستی پر بم برس رہے ہیں۔ ہمارا یقین تھا او آئی سی غزہ کے معاملے پر کوئی عملی لائحہ عمل دے گا۔ افسوس او آئی سی نے صرف بےاثر قرارداد منظور کی، قراردادیں اس وقت تک بےکار ہیں جب تک امت جہاد کا راستہ اختیار نہیں کرتی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہونے والے غزہ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں ان جلسوں سے کیا بنے گا؟ آج کا مجمع دشمن کو پیغام دے رہا ہے فلسطینی اکیلے نہیں، لاہور نےثابت کر دیا کہ یہ لاکھوں لوگ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، غزہ کے لوگوں کو بچانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کو سامراجی قوتوں نے مل کر بنایا، فلسطینی پتھروں اور غلیلوں سے اسرائیلی بارود کا مقابلہ کر رہے ہیں، دنیا بھر کے مہذب معاشرے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے مزید کہا کہ بھارت کو خطرہ ہے غزہ کے فلسطینی کامیاب ہوگئے تو کشمیر کی آزادی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواہش تھی پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کے رہنما اس جلسے میں شریک ہوتے۔ انکا کہنا تھا کہ افسوس ان میں کوئی ایک صوبہ فتح کرنے نکلا ہے تو کوئی دوسرا صوبہ، نواز شریف، آصف زرداری کا ایجنڈا ذاتی ہے ہمارا ایجنڈا پاکستان کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے