عظمی بخاری

لیاقت چٹھہ کے جھوٹ پکڑے جا رہے ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) ن لیگی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ لیاقت چٹھہ کے جھوٹ پکڑے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں رواج ہے جو تصویریں لگا کر دھمکا دے تو ہیرو ہوگا۔ آر اوز، ڈی آر اوز کو مجبور کیا جارہا ہے کہ لیاقت چٹھہ بن جائیں ورنہ ان کی ملک میں کوئی جگہ نہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ جھوٹ بولا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر یا چیف جسٹس ملوث ہیں، پیارے افضل ٹو کی نئی اسٹوری آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چٹھہ کی دوسری کہانی آ گئی ہے، لیاقت چٹھہ کا اپنے بیان سے پہلے اسلم اقبال سے رابطہ رہا ہے، پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں جتوائیں ورنہ 71ء والا دور آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے