بلاول بھٹو

عوام کے فائدے کیلئے حکومت میں شامل ہو رہے ہیں۔ بلاول بھٹو

ٹھٹھہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام کے فائدے کیلئے حکومت میں شامل ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی پیپلزپارٹی کے بغیر حکومت نہیں بنا سکتا، جو ہمارے پاس آیا ہم اس کو ووٹ دیں گے، وزارتیں نہیں لیں گے، عوام کے فائدے کیلئے حکومت میں شامل ہو رہے ہیں، صدارت کیلئے ہمارے امیدوار آصف زرداری ہوں گے اور وہ ملک میں لگی آگ کو بجھا دیں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن نتائج کے مطابق میں خود کو وزیراعظم کیلئے نامزد نہیں کرسکتا آج کل دھاندلی اور فارم 45 کا شور مچا ہوا ہے، ایسا فارم 45 بھی ہےجس میں جیالاجیتا، کسی اور کو جتوا دیا گیا۔ تمام سیاستدان ذاتی مفادات کے بجائے عوام کا سوچیں، مجھ سے عمر میں بڑے سیاستدان صرف اپنا سوچتے ہیں، الیکشن کے بعد تمام سیاسی جماعتیں احتجاج کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان بھر میں انتخابی مہم چلائی، عوام کے شکرگزار ہیں کہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، ثابت ہوگیا کہ چاروں صوبوں کی زنجیر پیپلزپارٹی ہے، الیکشن کے دوران ٹھٹھہ نہیں آسکا، ٹھٹھہ میں جشن منانے کا فیصلہ کیا۔ میں نے یہ الیکشن اقتدار کیلئے نہیں عوام کیلئے لڑا ہے، ملک میں معاشی، سیاسی بحران ہے، ہمارے معاشرے کو تقسیم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے