یوسف رضا گیلانی

تکلیف اور دکھ میں عوام کے ساتھ ہیں، مہنگائی کےخلاف ہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ملک میں بڑھتی مہنگائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ تکلیف اور دکھ میں عوام کے ساتھ ہیں، مہنگائی کےخلاف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پی ڈی ایم سے الیکشن لڑے اور کامیاب ہوئے۔ سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پیٹرول و دیگر اشیاء منہگی ہوچکیں، پوری اپوزیشن بھی مہنگائی کےخلاف ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران یوسف رضا گیلانی  کا مزید کہنا تھاکہ ہمارا مطالبہ خود مختار صوبہ ہے، سیکریٹریٹ ہم بنالیں گے۔ خیال رہے کہ پی پی رہنما کا کشمیر الیکشن سے متعلق یہ کہنا ہے کہ کشمیر کے انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فری اینڈ فیئر اور ٹرانسپیرنٹ احتساب کو لوگ مانتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے