رانا ثناءاللہ

مخلوط حکومت کو مضبوط رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ مخلوط حکومت کومضبوط رکھنا ہماری مجبوری نہیں، فیصلوں کے ذمہ دار سب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے اگر ہمیں وزارت عظمی کا ووٹ دے رہے ہیں تو ہم سے صدارت کا ووٹ بھی لے رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت سے ہچکچاہٹ سے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مخلوط حکومت کے ہر فیصلے کے ذمہ دار سب ہوں گے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ کئی مرتبہ پی ٹی آئی سے بات کرنے کی کوشش کی گئی، ان کا ایجنڈا صرف فتنہ اور افراتفری ہے، ان کا ایجنڈا ملک کو تباہ کرنا اور ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانا ہے، کسی کے ساتھ مل کر بیٹھنا ان کی کتاب میں ہی نہیں، ہم نے کئی مرتبہ ہاتھ بڑھایا ہے، لیکن وہ تو گالیاں دیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے کہ ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 ماہ کے دوران 13 جماعتوں کے ساتھ حکومت کی، شہباز شریف کو مخلوط حکومت چلانے کا تجربہ ہے، پہلے 13 جماعتیں تھیں اب صرف تین جماعتیں ہیں۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں گورنر شپ کا مطالبہ کیا ہے، ایم کیو ایم کو بھی وزارتیں باہمی مشاورت سے دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے